ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / کرناٹک کو مرکزی مدد کے معاملے پر راج ناتھ کی صدارت میں میٹنگ;ریاست کو 795.54کروڑ روپے کی مرکزی مدد کی منظوری

کرناٹک کو مرکزی مدد کے معاملے پر راج ناتھ کی صدارت میں میٹنگ;ریاست کو 795.54کروڑ روپے کی مرکزی مدد کی منظوری

Thu, 29 Jun 2017 20:25:14  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی،29جون(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)کرناٹک میں خشک سالی  کی وجہ سے پیدا شدہ حالات کے پیش نظر مرکزی حکومت نے ریاست کو 795.54کروڑ روپے کی مرکزی مدد کی منظوری دے دی ہے۔کرناٹک میں خشک سالی کی وجہ سے ربیع کی فصل کو ہوئے بھاری نقصان کے پیش نظر ریاستی حکومت کو خصوصی مرکزی امداد دینے کی تجویز پر آج مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کی صدارت میں اعلی سطحی میٹنگ ہوئی۔

مالی سال 2016-17کے لئے کرناٹک کو مرکزی امداد کے طور پر 795.54کروڑ روپے جاری کرنے کی تجویز پر غورکرنے کے لیے ہوئی میٹنگ میں ارون جیٹلی اور وزیر زراعت رادھاموہن سنگھ نے حصہ لیا۔وزارت کی جانب سے جاری سرکاری بیان کے مطابق، میٹنگ میں خشک سالی سے کرناٹک کو ہوئے نقصان کا تجزیہ کرنے کے لیے بنائی گئی مرکزی بین وزارتی ٹیم کی رپورٹ کی بنیاد پر پیش اس تجویز پر غور کیا گیا۔اجلاس میں راجناتھ سنگھ، جیٹلی اور رادھاموہن سنگھ کی موجودگی والی اعلی سطحی کمیٹی نے مجوزہ امدادی رقم کرناٹک حکومت کو مہیا کرانے کی منظوری دے دی۔بین وزارتی ٹیم نے حال ہی میں کرناٹک کے خشک متاثرہ علاقوں کا دورہ کرکے اپنی رپورٹ سونپی تھی۔ریاستی حکومت کو مرکزی امداد کے طور پر 795.54کروڑ روپے قومی تباہی مددفنڈ سے جاری کئے جائیں گے۔


 


Share: